قرآن کریم کو بوسہ دینے کاحکم

-->

سوال

عموماً لوگ قرآن کریم کوپڑھنے سے پہلے چومتے ہیں، یاپڑھ کر پھرچوم کررکھتے ہیں،کیاایساکرنادرست ہے؟میں نے بعض لوگوں کودیکھاہے کہ وہ نمازوں کے بعد قرآن کریم پڑھتے نہیں بس چوم کرواپس الماری میں رکھ دیتے ہیں ، اس بارے میں راہنمائی فرمائیں۔

جواب

قرآن کریم اللہ تعالیٰ کامقدس کلام ہے،اگرکوئی شخص قرآن کریم کی تلاوت کرتاہے اور تعظیم وبرکت کی غرض سے قرآن کریم کابوسہ لیتاہے یاآنکھوں سے لگاتاہے تویہ درست ہے،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے قرآن کریم کاچومناثابت ہے۔نمازوں کے بعد قرآن کریم کوچومنااورواپس رکھ دینااس کاشریعت میں ثبوت نہیں،اصل یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے اور اسے سمجھ کراحکامات پر عمل کیاجائے۔(فتاویٰ شامی، کتاب الحظروالاباحۃ،6/384،ط:ایچ ایم سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں