سوال
اگر کوئی آدمی کسی کام کے نہ کرنے کی قسم کھائےا ور پھر قسم توڑدے تواسے کیا کفارہ دیناہوگا؟
جواب
قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دونوں وقت کاکھاناکھلادے ،یا دس مسکینوں کو کپڑے دیدے یعنی ہر ایک کو ایک ایک جوڑا،اور اگر اس کی استطاعت نہ ہوتوتین دن لگاتار روزے رکھے۔