سوال
ہمارے ہاں خواجہ سراء مانگنے آتے ہیں ، ان میں سے بعض غریب بھی ہیں، کیاانہیں زکوۃ دی جاسکتی ہے؟مجھے ایک دوست نے کہاہے کہ خواجہ سراء کو زکوۃ نہیں دے سکتے۔براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
آپ کے دوست کاکہناٹھیک نہیں۔خنثٰی اگرمستحق ہوتواسے زکوۃ دے سکتے ہیں۔