مردوں کے لیے ایصال ثواب درست ہے

-->

سوال

میں اپنی والدہ کو قرآن کریم پڑھ کر ایصال ثواب کرتاہوں ، مجھے کسی نے کہاکہ ایصال ثواب درست نہیں ،میں اس سلسلہ میں پریشان ہوں ،آپ میری رہنمائی فرمائیں ، کہ کیاقرآن کریم پڑھ کر ایصال ثواب کرنادرست ہے یانہیں؟اسی طرح ان کی طرف سے صدقہ خیرات کرنا،اللہ کی راہ میں کچھ دے دینااوراس کا ثواب بخشناوغیرہ۔اور اسی طرح اگر میں اپنی والدہ کی قبر پر جاکریس شریف پڑھتاہوں توکیااس طرح کرناجائزہے یانہیں؟مجھے ثبوت چاہیے۔

جواب

جمہوراہل اسلام کااس پر اتفاق ہے کہ میت کے لیے ایصال ثواب درست ہے،خواہ بدنی عبادت کے ذریعہ ایصال ثواب کیا جائے یامالی عبادت کے ذریعہ۔امت کے متفقہ مسائل سے انکار اور اجتماعی تحقیقات سے اختلاف آج فیشن بن چکاہے۔ احادیث مبارکہ سے مالی اور بدنی دونوں طرح کی عبادات سے مردوں کوثواب پہنچانے کاثبوت موجودہے۔صحیح بخاری شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں