مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنا

-->

سوال

ہماری مسجدکے محراب کے باہرکچھ جگہ موجودہے،کسی کاانتقال ہوجاتاہے تومحراب کی جانب گلی سے میت لائی جاتی ہے اور وہیں باہرمیت رکھی جاتی ہے ،ساتھ ایک یادوصفیں بن جاتی ہیں اور باقی لوگ مسجدمیں ہوتے ہیں ،اس طرح نمازجنازہ اداکی جاتی ہے،کیاایسی صورت میں نمازجنازہ اداہوجائے گی؟

جواب

بغیرعذرکے مسجدمیں نمازجنازہ اداکرنامکروہ وممنوع ہے،خواہ میت اورنمازی دونوں مسجدکے اندرہوں ،یامیت اورکچھ نمازی مسجدسے باہرہوں۔آپ نے جوطریقہ لکھاہے یہ کراہت سے خالی نہیں،اس لئے اس کامعمول نہ بنایا جائے،بلکہ نمازجنازہ مسجدسے باہراداکرنے کاانتظام کیاجائے۔البتہ اگرکبھی بارش،یادھوپ کی شدت یاجگہ کی تنگی کی وجہ سے مسجدسے باہرنمازجنازہ اداکرنامشکل ہوتوایسی صورت میں میت اور کچھ صفیں مسجدسے باہربناکر باقی لوگ مسجدکے اندر ہوں تونمازجنازہ اداکی جاسکتی ہے،اعذارکی صورت میں نمازجنازہ بلاکراہت درست ہوگی۔(فتاویٰ شامی، 2/225، ط:ایچ ایم سعیدکراچی-المبسوط للسرخسی،2/110،ط:کوئٹہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں