مکان کی خریداری کے لیے جمع کی گئی رقم پر زکوۃ کا حکم

-->

سوال

میں نے مکان کی خریداری کے لیے کچھ رقم جمع کی ہے اور مزید بھی جمع کررہاہوں ، کیا مجھے اس رقم کی زکوۃ دینی ہوگی یانہیں اور کب دینی ہے؟

جواب

اگر جمع شدہ رقم نصاب کے برابر ہے اور سال گزر گیا ہے تو اس کی زکوۃ دینی لازم ہے۔جس دن آپ صاحب نصاب بنے ہیں یعنی نصاب کے بقدر رقم مکمل ہوئی ہے  اسی دن سے ایک سال قمری لحاظ سے شمار کیاجائے گاسال مکمل ہونے پر جتنی رقم آپ کے پاس جمع ہوگی اس کی اڑھائی فیصد کے اعتبار سے آپ زکوۃ ادا کریں گے نیز جب تک وہ رقم خرچ نہ ہو اور نصاب کے بقدر موجود رہے اسی طرح سالانہ زکوۃ دیں گے۔(ردالمحتار،2/262،کتاب الزکوۃ،ط:ایچ ایم سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں