وسوسہ میں مبتلا آدمی کی طلاق کا حکم

-->

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ اگرکسی شخص کے دل میں یہ خیال آتاہوکہ اگر میرایہ کام تم نے نہیں کیاتوتمہیں طلاق،لیکن یہ خیال صرف دل میں باربار آتاہو ،تواس کا کیاحکم ہے؟جب کہ وہ شخص اپنی بیوی کو طلاق دینانہیں چاہتا۔کیا اس طرح خیال آنے سے اور وسوسہ سے طلاق ہوجاتی ہے؟

جواب

خیال اور وسوسے آنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔لہذا صورت مسئولہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، البتہ بار بار اس طرح کے خیالات لانے سے اجتناب کرناچاہیے۔(فتاویٰ شامی،2/570،ط:سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں