وضو کے دوران عورت کا سر کو کھلا رکھنا

-->

سوال

میں نے سناہے کہ سترکھلارہے تو وضوٹوٹ جاتاہے،جب کہ اکثر خواتین کی آستینیں  اور سر وضو کے وقت یا وضو کے بعد کھلا ہوتاہے ۔کیااس سے وضو ہوجائے گا؟

جواب

عورت کوحتی الوسع(بقدراستطاعت)سرننگانہیں کرناچاہئے،مگردوران وضواگرآستین ،سرننگاہواتوبھی وضوہوجائے گا اور اگر بعد میں سر یا آستینیں کھول دیں تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔البتہ نمازکے دوران عورت کے لیے چہرہ،دونوں ہاتھ گٹوں تک اوردونوں پاؤں ٹخنوں تک ان تین اعضاء کے علاوہ پورابدن چھپاناشرط ہے، اس کے بغیرعورت کی نمازنہیں ہوگی۔(آپ کے مسائل اوران کاحل3/534،ط:مکتبہ لدھیانوی)

اپنا تبصرہ بھیجیں