پرندوں کی بیٹ کا حکم

-->

سوال

میں صبح دفترکی طرف موٹرسائیکل پرآتاہوں ،کبھی راستے میں پرندے کپڑوں پربیٹ کردیتے ہیں ،اس صورت میں نمازکاکیاحکم ہے؟کیوں کہ بسااوقات مجھے اس کاعلم بھی نہیں ہوتا،اور میں نمازبھی پڑھ چکاہوتاہوں۔

جواب

پرندوں کی بیٹ نجاست خفیفہ میں سے ہے،اس کاحکم یہ ہے کہ اگرچوتھائی کپڑے یاجس عضوپرلگی ہے اس کے چوتھائی حصہ سے کم ہو اوراسے دھوئے بغیراسی حالت میں نمازپڑھ لی جائے تویہ نمازصحیح ہوجائے گی،اوراگرچوتھائی حصے یااس سے زیادہ ہوتوان کپڑوں میں نماز پڑھنادرست نہیں ہے،جب تک کہ دھونہ لیاجائے۔عام طورپربیٹ چوتھائی حصہ سے کم ہی لگی ہوتی ہے اس لئے اگربیٹ کپڑوں پرلگی ہواور آپ نے نمازپڑھ لی وہ نمازدرست ہے،البتہ معلوم ہوجانے کے بعد چوتھائی سے کم حصہ پربیٹ ہوتواسے بھی دھولیناچاہیے۔(فتاویٰ شامی، 1/321،ط:ایچ ایم سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں