ہاتھوں پرایلفی لگی ہوتووضوکاحکم

-->

سوال

کام کرتے ہوئے ایلفی ہاتھوں پر یاانگلی کے کسی کونے پر لگ جاتی ہے ،کبھی پتہ بھی نہیں چلتا، اس صورت میں وضو کاکیاحکم ہے؟

جواب

ہروہ چیز جووضو کے اعضاء پر لگی ہواورجلد تک پانی کے پہنچنے کو روکنے والی ہواس کودورکئے بغیروضودرست نہ ہوگا۔لہذا اگر ہاتھوں پرایلفی لگ جائے چاہے وہ انگلی کے کسی حصہ پرمعمولی مقدارمیں ہی کیوں نہ ہواس کو ہٹاناضروری ہے ،تب وضودرست ہوگا۔ اگرایلفی لگی ہوئی ہوتواس صورت میں وضوبھی نہ ہوگااور اس وضوسے پڑھی گئی نمازوں کااعادہ بھی لازم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں