اوجھڑی کھانے کا حکم

-->

سوال

ہم کچھ دوست رات کو ایک جگہ بیٹھتے ہیں وہاں ایک دن باتیں کررہے تھے ایک دوست نے مجھے کہا کہ میں آپ کی اوجھڑی کی دعوت کروں گا ایک اور دوست کہنے لگے کہ اوجھڑی کھانا تو حرام ہے،آپ سے سوال یہ ہے کہ کیااوجھڑی کھاناجائز ہے یا نہیں؟

جواب

فقہاء کرام نے مذبوحہ جانور کی جن سات چیزوں کو حرام شمار کیا ہے ان میں اوجھڑی شامل نہیں ہے، لہذاحلال جانور کی  اوجھڑی کھاناجائز ہے،اسے حرام قرار دینا غلط ہے۔(کفایت المفتی 9/126،ط:دارالاشاعت)

اپنا تبصرہ بھیجیں