ایجنٹ کے لیے اجرت متعین کرناضروری ہے

-->

سوال

اگرہم کسی دکاندار کوکوئی چیز فروخت کرنے کے لئے دیں اوراس سے یہ کہیں یہ ہماری چیز سو روپے سے زیادہ میں بیچنا اورسوروپے ہمیں دے دیناباقی سوسے اوپرجورقم ہووہ رقم آپ کی ہے۔اوراگرفروخت نہ ہوئی توواپس کردیناکیا اس طرح کرناصحیح ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں اجیر(یعنی دکاندار)کے لیے اجرت(کمیشن)کامقررکرناضروری ہے۔دکاندارکوبیچنے کے لئے کوئی چیز دے کریہ کہناکہ سو سے زائد جتنی رقم ہووہ دکاندار کی ہے، یہ غیرمتعین اجرت ہے اس بناء پر اس طرح کامعاہدہ درست نہیں۔یاتوبیچنے والے کے لئے اجرت متعین کردی جائے یافیصدکے حساب سے رقم متعین کردیں مثلاً دس فیصدرقم بیچنے والے کی ہوگی اورباقی رقم مالک کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں