بیوی اور بچوں کی طرف سے قربانی کا حکم

-->

سوال

میں خود صاحب نصاب ہوں اور قربانی کرتاہوں، سوال یہ ہے کہ بیوی کی طرف سے قربانی کا کیا حکم ہے؟اور چھوٹے نابالغ بچوں کی جانب سے قربانی کا کیاحکم ہے؟اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بھی قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں؟تینوں باتیں تفصیلاً بتادیں۔

جواب

اگر بیوی مالدار ہیں اور صاحب نصاب ہیں یاا س کی ملکیت میں ضرورت سے زائد اتنی چیزیں ہیں کہ اس پر قربانی واجب ہوتی ہے تو بیوی پر لازم ہوگا کہ اپنی طرف ایک حصہ قربانی کرے۔شرعی اعتبار سے شوہر پر بیوی کی طرف سے قربانی کرنا لازم نہیں ہے ، البتہ بیوی کی اجازت سے یااسے بتلاکر شوہر اس کی جانب سے قربانی کردے تو بیوی کی طرف سے بھی قربانی ہوجائے گی۔

٢۔اگر بچے نابالغ ہیں تو ان پر قربانی واجب نہیں ، البتہ اگر والد ان کی جانب سے قربانی کرناچاہے تو کرسکتاہے یہ جائز ہے اور باعث ثواب ہے۔٣

۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے قربانی کرنا درست اور اجروثواب کا باعث ہے۔(فتاویٰ شامی،6/312،ط؛ایچ ایم سعید)