جنات کی حقیقت

-->

سوال

جنات کی اصل حقیقت کیاہے،اس بارے میں آگاہ فرمائیں؟

جواب

انسانوں کی طرح مخلوق ہے ،البتہ لوگوں کی نگاہوں سے مخفی ہیں۔مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ نے لکھاہے:”جنات کی حقیقت: ”جن” مخلوقات الٰہیہ میں ایک ایسی مخلوق کا نام ہے جو ذی اجسام بھی ہیں، ذی روح بھی اور انسان کی طرح عقل و شعور والے بھی ،مگر لوگوں کی نظروں سے مخفی ہیں، اسی لئے ان کا نام جن رکھا گیا کہ ”جن ”کے لفظی معنی مخفی کے ہیں۔ ان کی تخلیق کا غالب مادہ آگ ہے، جیسے انسان کی تخلیق کا غالب مادہ مٹی ہے۔ اس نوع میں بھی انسان کی طرح نر و مادہ یعنی مرد و عورت ہیں اور انسان ہی کی طرح ان میں تو الدوتناسل کا سلسلہ بھی ہے۔ اور ظاہر یہ ہے کہ قرآن میں جن کو شیاطین کہا گیا ہے وہ بھی جنات ہی میں سے شریر لوگوں کا نام ہے۔ جنات اور فرشتوں کا وجود قرآن و سنت کی قطعی دلائل سے ثابت ہے جس کا انکار کفر ہے۔”تفصیل کے لیے ”آکام المرجان فی أحکام الجان” کامطالعہ فرمائیں۔ (معارف القرآن،جلد ہشتم ،ص:574،ط:معارف القرآن کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں