ختنے کے موقع پر دعوت کرنا

-->

سوال

ختنے کی دعوت میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ ہمارے علاقہ میں ختنہ کی دعوت تقریبا لازمی کرتے ہیں۔ دعوت میں شرکت نہ کرنے والوں سے سختی سے ناراض ہوتے ہیں۔

جواب

ختنہ تومسنون عمل ہے،لیکن ختنہ کی دعوت کرناشریعت میں ثابت نہیں ہے،مسنداحمدبن حنبل کی ایک روایت کے مطابق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس دعوت کاناپسندیدہ ہونابھی منقول ہے۔اور سوال میں ذکرکردہ تصریح کے مطابق جب اس دعوت کولازمی سمجھاجاتاہو،باقاعدہ لوگوں کوجمع کیاجاتاہواورشرکت نہ کرنے کی صورت میں ناراضگی رکھی جاتی ہوتواس کے ناجائزہونے میں کوئی شبہ نہیں۔تفصیل کے لئے احسن الفتاویٰ جلد:8،ص:155ملاحظہ فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں