سوال
چوتھا سوال یہ ہے کہ جمعہ کے خطبہ میں جب امام صاحب وہ آیت پڑھتے ہیں جس میں درود پاک کاحکم ہے تو بعض لوگ بلند آواز سے درود پڑھتے ہیں ،آیایہ طریقہ درست ہے؟
جواب
خطبہ کے وقت افضل یہی ہے کہ سننے والے خاموش رہیں یادل میں دود پاک کاتصور کریں، زبان سے نہ پڑھیں۔اس وقت درود شریف زور سے پڑھناکسی کے نزدیک بھی جائزنہیں۔فتاویٰ شامی میں ہے:”وکذلک إذا ذکر النبی صلی اللہ علیہ وسلم لا یجوز أن یصلوا علیہ بالجہر بل بالقلب وعلیہ الفتوی”۔(فتاویٰ شامی2/158،ط:دارالفکر بیروت-فتاوی رحیمیہ 6/132،ط:دارالاشاعت)