دورانِ خطبہ ہاتھ باندھنا

-->

سوال

جمعہ کے خطبے کے پہلے حصہ میں لوگ تشہدکی حالت میں بیٹھ کرہاتھ باندھتے ہیں اوردوسرے حصے میں ہاتھ کھول دیتے ہیں،کیااس کاثبوت شریعت میں ہے؟

جواب

جمعہ کے دن دونوں خطبوں کے دوران تشہدکی حالت میں بیٹھنامستحب ہے،اس دوران ہاتھ رانوں پرہی رکھے جائیں۔اس کے علاوہ بھی جس طرح چاہے بیٹھ سکتاہے۔پہلے خطبے میں ہاتھ باندھنااوردوسرے میں چھوڑنایہ عمل شریعت سے ثابت نہیں۔ (فتاویٰ ہندیہ،کتاب الصلوۃ،الباب السادس عشرفی صلوۃ الجمعۃ، 1/148،ط:قدیمی)

اپنا تبصرہ بھیجیں