سوال
میں نے کچھ طوطے پال رکھے ہیں ، جن کے دانہ پانی کاخیال رکھتاہوں، اورکچھ عرصہ بعد فروخت کرتا رہتاہوں ، جب مجھے کچھ مناسب قیمت زائد مل جاتی ہے۔میرے بعض دوستوں کا کہناہے کہ پرندوں کی خریدوفروخت درست نہیں۔توکیامیرے لیے اس طرح طوطوں کاخریدنااورپھرکچھ زائدپیسے مل جائیں تو بیچناجائزہے یانہیں؟
جواب
اگرپرندوں کی خوراک ،دانہ پانی اور دیگرضروریات کاخیال رکھاجائے توانہیں پالنااوران کی خریدوفروخت جائزہے ، آپ کے دوستوں کی بات درست نہیں۔(فتاویٰ شامی، 5/227،ط:دارالفکر بیروت)