عقیقہ میں کتنے بکرے دیں ؟ عقیقہ کا گوشت بچے کے گھر والے کھاسکتے ہیں

-->

سوال

میرے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے،میں اس کا عقیقہ کرناچاہتاہوں ،ایک بکری ذبح کرنی ہے یادوذبح کرنی ہیں؟اور دوسری بات یہ کہ کیااُس کا گوشت ہم گھر والے بھی کھاسکتے ہیں یانہیں؟

جواب

لڑکے اور لڑکی کے عقیقے میں جانورکے مذکر،مؤنث ہونے کاکوئی فر ق نہیں ہے،بکری بھی ذبح کرسکتے ہیں اور بکرابھی ذبح کیاجاسکتاہے۔لڑکے کے لیے دوجانورافضل ہیں، اور لڑکی کے لیے ایک ۔چنانچہ ابوداؤد شریف کی روایت میں ہے:”حضرت ام کرز رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ لڑکے کی طرف سے (عقیقہ میں) دو بکریاں ہیں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ نر ہوں یا مادہ۔”البتہ عقیقہ کے جانورمیں بھی قربانی کے جانورکی شرائط کالحاظ رکھناضروری ہے۔عقیقہ کا گوشت بشمول والدین کے تمام گھروالے اور دیگرتمام رشتہ دارکھاسکتے ہیں۔(سنن ابی داؤد،باب فی العقیقۃ،2/36،ط:امدادیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں