سوال
سوال یہ ہے کہ عورتیں جمعہ کی نمازکے لئے مسجدجاسکتی ہیں یانہیں؟ہمارے علاقہ کی ایک مسجدمیں عورتیں جمعہ کی نمازاداکرتی ہیں جب کہ دوسری میں نہیں کرتیں۔
جواب
عورتوں کونمازجمعہ ،فرض نمازیاتراویح کے لئے گھروں سے نکل کرمسجدمیں جاکرباجماعت مردوں کے ساتھ شریک ہونا درست نہیں،انہیں چاہیے کہ دیگرنمازوں کی طرح جمعہ کے دن ظہر کی نمازبھی اپنے گھروں میں ہی اداکیاکریں ،یہی افضل ہے۔
(بدائع الصنائع،کتاب الامامۃ1/388،ط:داراحیاء التراث بیروت-فتاویٰ شامی،باب الامامۃ1/566،ط:ایچ ایم سعید)