سوال
اگر مرد گھر پر موجود نہ ہو اور مجبوری میں عورت کو مرغی وغیرہ ذبح کرنی پڑجائے تو کیا عورت کا ذبیحہ درست ہے؟ہمارے گھروں میں کبھی اچانک مہمان آجاتے ہیں اور گھر پر مرد نہ ہوتو عورت ہی مرغی ذبح کرکے کھانے کاانتظام کرتی ہے ، توکیاعورت مرغی ذبح کرسکتی ہے؟
جواب
عورت ذبح کرنے کے طریقے سے واقف ہو تو بلاشبہ اس کاذبیحہ درست ہے،چاہے مرغی ہو یااس کے علاوہ کوئی بھی حلال جانور، اور کھاناحلال ہے۔(فتاویٰ شامی ، 6/297،کتاب الذبائح ، ط:ایچ ایم سعید)