سوال
آج کل بازار میں کئی چیزیں قسطوں پر مل جاتی ہیں ، اوراس میں رقم کی ادائیگی میں سہولت بھی ہوتی ہے،کچھ رقم نقدکے مقابلے میں زیادہ لی جاتی ہے۔کیااس طرح قسطوں پرکوئی چیزخریدناجائزہے؟
جواب
قسطوں پرکسی چیز کاخریدناجائزہے،نیزقسطوں پرخریداری کی صورت میں نقد کی بہ نسبت کچھ زائدقیمت مقرر کرنابھی درست ہے۔شرط یہ ہے کہ اس چیزکی کل قیمت اور ماہانہ اقساط بھی شروع میں ہی متعین کردی جائیں،بعد میں قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہ کیاجائے اور نہ ہی قسطوں کی ادائیگی میں تاخیرکی صورت میں کوئی اضافی رقم (جرمانہ وغیرہ)وصول کیاجائے۔(فتاویٰ شامی،5/142،ط:ایچ ایم سعید-شرح المجلۃ لرستم باز،ص:124،ط:کوئٹہ)