ملتانی مٹی کھانے کاحکم

-->

سوال

ملتانی مٹی کھانے کاکافی رواج ہے،بعض علاقوں میں خاص طورپرعورتیں کھاتی ہیں ،پوچھنایہ ہے کہ کیاملتانی مٹی کاکھانادرست ہے؟

جواب

مٹی کے کھانے کوبوجہ مضرصحت ہونے کے فقہاء نے منع لکھاہے،لہذا جتنی مقدارصحت کے لئے مضرنہ ہواسی حدتک کھانے کی اجازت ہوگی۔(فتاویٰ ہندیہ،کتاب الکراہیۃ،الباب الحادی عشر فی الکراہیۃ فی الاکل،5/341،ط:رشیدیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں