سوال
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازجنازہ کس نے پڑھائی تھی؟
جواب
سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازہ کی نماز جماعت سے نہیں پڑھی گئی،نہ ہی کسی نے امامت کی ،بلکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم باری باری حجرہ شریفہ میں آتے اور انفرادی نمازجنازہ اداکرکے چلے جاتے،سنن ابن ماجہ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول:”جب منگل کے روزآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تجہیزوتکفین سے فارغ ہوئے تو جنازہ شریف کو قبرکے کنارے پررکھ دیا گیا،لوگ گروہ درگروہ حجرہ شریفہ میں آکرنمازپڑھتے رہے ، جب مردنمازسے فراغ ہوگئے توعورتوں کوموقع دیاگیااور عورتوں کے بعد بچوں کوموقع دیاگیا،آپ کے جنازہ میں کسی نے امامت نہیں کی”۔(بلکہ لوگوں نے فرداً فرداً نمازجنازہ پڑھی)۔(سیرۃ حلبیہ،3/478 ،ط:دارالمعرفۃ بیروت-تاریخ ابن کثیر5/260،ط:دارالاشاعت کراچی-سنن ابن ماجہ،ص:230، ط:رحمانیہ )