سوال
کیافجرکی نمازادانہ کی ہوتوجمعہ کی نمازہوجاتی ہے یانہیں؟میں نے سناہے کہ فجرکی نمازادانہ کی ہوتوجمعہ کی نمازنہیں ہوتی۔
جواب
جس شخص سے جمعہ کے روزنمازِفجررہ گئی ہواگروہ صاحب ترتیب ہے تواس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے فجرکی نمازکی قضاکرے،کیونکہ فجرکی نمازاداکئے بغیراس کی نمازِ جمعہ درست نہ ہوگی،اورجوشخص صاحب ترتیب نہیں ہے وہ جمعہ سے قبل یاجمعہ کے بعدفجرکی نمازکی قضاکرے دونوں صورتیں ٹھیک ہیں،غیرصاحب ترتیب شخص کی نمازِجمعہ ‘ فجراداکئے بغیربھی ہوجائے گی۔ صاحب ترتیب سے مرادوہ شخص ہے جس کے ذمہ پانچ سے زیادہ نمازیں قضانہ ہوئی ہوں۔(فتاویٰ شامی،باب الجمعۃ، 1/768،ط:ایچ ایم سعید)