سوال
ہماری مسجد میں ایک دن نماز کے دوران اسپیکر خراب ہوگیا تھا، امام جب رکوع میں گئے تو ہم بھی رکوع میں گئے لیکن میں یہ سمجھا کہ شاید اسپیکر خراب ہے لہذا میں امام سے پہلے رکوع سے اٹھ گیا تھا پھر تکبیر کی آواز آئی اور امام رکوع سے اٹھے ہیں ، باقی ارکان میں نے امام کے ساتھ ہی اد اکیے ، کیا میری یہ نماز ہوگئی یا مجھے دوبارہ پڑھنی ہے ؟
جواب
جماعت کی نماز میں جان بوجھ کر امام سے پہلے رکوع یا سجدہ سے اٹھ جانا سخت گناہ ہے، احادیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے پر سخت وعید ذکر فرمائی ہے ، تاہم اگر غلطی سے کوئی شخص امام سے پہلے رکوع سے اٹھ گیا تو اس کی نماز ہوجائے گی۔آپ کی نماز درست ہے اس لیے کہ آپ امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہوچکے تھے، البتہ غلط فہمی کی وجہ سے آپ نے امام سے پہلے رکوع سے سراٹھالیا۔نماز دوبارہ لوٹانے کی حاجت نہیں ۔ فقط واللہ اعلم