ٹشو وغیرہ سے استنجاء کا حکم

-->

سوال

سفر میں کبھی پانی موجود نہیں ہوتاتو ہم پیشاب کے بعد ٹشو سے صفائی کرلیتے ہیں ، کیا صرف ٹشو سے صفائی کی صورت میں پھر نماز ادا کرنا جائز ہوگا یا نہیں ؟ یا پانی سے استنجاء کرنالازمی ہوگا؟

جواب

افضل یہی ہے کہ استنجاء میں ٹشو یا ڈھیلے کے استعمال کے بعد پانی سے بھی پاکی حاصل کی جائے، یعنی پانی بھی استعمال کیاجائے، لیکن اگر پانی میسر نہ ہو تو صرف ٹشو یا ڈھیلے سے استنجاء کرلینے اور اچھی طرح پاکی حاصل ہوجانے سے استنجاء درست ہوجائے گا ،اب پانی سے دوبارہ استنجاء کرنا ضروری نہیں ۔ ٹشو یا ڈھیلے سے کیا ہوا استنجاء کافی ہے اور وضو کرکے نماز پڑھنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں