قضا روزے لگاتار رکھنا لازم نہیں

-->

سوال

مجھ سے گزشتہ رمضان میں بیماری کی وجہ سے روزے چھوٹ گئے تھے ، اور میں اب ان روزوں کی قضا رکھنا چاہتا ہوں ، کیا مجھے یہ روزے مسلسل رکھنے ہوں گے یا درمیان میں وقفہ کرکے رکھ سکتا ہوں؟

جواب

رمضان المبارک کے جو روزے رہ گئے ہوں انہیں جلد از جلد قضا کرلینا چاہیے۔البتہ ان روزوں کامسلسل رکھنا شرعی طور پر لازم نہیں، اگر کوئی شخص قضا روزے مسلسل رکھے یا وقفے وقفے سے دونوں طرح درست ہے۔فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں