سوال
کیاہم کسی غیر مسلم کادیا گیا گفٹ لے سکتے ہیں؟
جواب
کسی غیر مسلم کا ہدیہ قبول کرنا جائز ہے، بشرطیکہ اس سے کوئی دینی خرابی لازم نہ آئے۔اگر ان کا ہدیہ قبول کرنے سے کسی دینی امر میں خلل پیدا ہوتا ہو تو اس صورت میں ہدیہ قبول نہ کیا جائے،اسی طرح غیر مسلموں کے خاص مذہبی تہوارکے مواقع پر بھی ان کے ہدایا وصول کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔نبی کریم ﷺسے دونوں طرح کا عمل ثابت ہے، بعض مواقع پر آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے کفار کے ہدایا قبول فرمائے ہیں اور بعض مواقع پر آپ نے ان کے ہدایا قبول کرنے سے انکا ر فرمایا۔مزید تفصیل درکار ہوتو تفسیر معارف القرآن ،جلد ششم ،ص:581،582 ملاحظہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم