سوال
میں بچوں کے کھلونے بیچتا ہوں ، مجھے کسی صاحب نے بتایا کہ یہ کھلونے بیچنا جائز نہیں ہے، اس بارے میں بتادیں۔
جواب
جو کھلونے جاندار کی تصاویر اور کارٹون پر مشتمل نہ ہوں انہیں فروخت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔اور جو کھلونے جاندار کی تصاویر پر مشتمل ہوں یعنی بذات خود وہ جانور کے مجسمہ کی مانند بنے ہوں ، جیسے گڑیا، یا شیر یا دیگر جانوروں کی شبیہ ،ان کی خریدو فروخت جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم