سوال
جمعہ کا خطبہ سننا واجب ہے یا سنت ہے ؟ اگر کوئی خطبے کے بعد مسجد میں آئے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
جواب
حاضرین پر جمعہ کا خطبہ سننا واجب ہے ۔ اگر کوئی شخص جمعہ کے خطبے کے بعد آیا اور امام کے ساتھ نماز ادا کی تو اس شخص کی جمعہ کی نماز تو ہوجائے گی مگر خطبہ میں حاضر نہ ہونے اور خطبہ نہ سننے کی وجہ سے یہ شخص گناہ گار ہے ، اس پر توبہ و استغفار لازم ہے۔نیز اس کی عادت بنانا درست نہیں بلکہ خطبے سے قبل ہی مسجد میں حاضر ہوجانا چاہیے۔( امدادالفتاوی ،جلد اول ،ص:531-فتاوی دارالعلوم دیوبند 5/102)