سوال
کیا مسجد کے اندر اذان دینا درست ہے یا نہیں ؟
جواب
زیادہ بہتر یہی ہے کہ اذان کے لیے مسجد کی حدود کے علاوہ جگہ بنائی جائے، اور وہیں اذان دی جائے، اور اگر مسجد میں اذان دی جائے تو یہ بھی جائز ہے۔البتہ جمعہ کی اذان ثانی مسجد میں خطیب کے سامنے دی جائے گی۔(امدادالفتاوی 1/554)