سوال
سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ کی درست تاریخ کیا ہے؟
جواب
عوام میں بارہ ربیع الاول زیادہ مشہور ہے۔اہل علم کے ہاں اس پر تو اتفاق ہے کہ پیر کا دن اور ربیع الاول کا مہینہ تھا لیکن تاریخ میں اختلاف ہے ، مختلف اقوال ہیں ، بعض نے 9 ربیع الاول کو ولادت مبارکہ کی تاریخ قرار دیا ہے، اور اسی کو تحقیق کے اعتبار سے راجح قرار دیاہے۔مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ ، مشہور سیرت نگار علامہ سید سلیمان ندوی،”رحمۃ للعالمین”کے مصنف قاضی سلیمان منصورپوری ، نامور محقق عالم ، قصص القرآن کے مولف مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی رحمہم اللہ کی یہی رائے ہے۔8ربیع الاول کا قول بھی ہے ، بعض اہل علم آٹھ تاریخ کو ترجیح دیتے ہیں۔فقط واللہ اعلم