کرایہ پر دی ہوئی دکان کی زکوۃ

-->

سوال

کرایہ پر دی ہوئی دکان پر زکوۃ ہے یا نہیں ؟

جواب

کرایہ پر دی گئی دکان کی مالیت پر زکوۃ نہیں ہے، البتہ کرایہ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم ،مالک کے پاس موجود نقد رقم میں شامل ہوگی، سال ختم ہوجانے پر اگر یہ رقم تنہا یا دیگر قابل زکوۃ اموال کے ساتھ مل کر زکوۃ کے نصاب کو پہنچتی ہو تو زکوۃ لازم ہے ورنہ نہیں۔اسی طرح کرایہ کی مد میں حاصل ہونے والی جتنی رقم مالک سے  خرچ ہوجائے اس پر بھی زکوۃ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں