سوال
وتر میں ہم دعائے قنوت بھول جائیں ، اور رکوع میں چلے جائیں پھر یاد آئے کہ دعائے قنوت نہیں پڑھی تو اس صورت میں کیاکریں؟
جواب
اگر کوئی شخص نمازِ وتر میں دعائے قنوت بھول جائے اور رکوع میں یاد آئے کہ دعائے قنوت نہیں پڑھی تواُسے واپس قیام کی طرف لوٹنے اور دعائے قنوت پڑھنے کی ضرورت نہیں ، بلکہ آخرمیں سجدہئ سہو کرلے نمازدرست ہوجائے گی،اوراگر کوئی شخص رکوع سے واپس کھڑے ہوکردعائے قنوت پڑھے اور پھرآخرمیں سجدہ سہوکرلے تب بھی نماز ہوجائے گی ، مگر ایسانہیں کرناچاہیے۔(فتاویٰ شامی ،کتاب الصلوۃ،باب الوتر النوافل،1/627،ط:سعید)