سوال
کیا پینٹ کو فولڈ کرکے نماز پڑھنا ٹھیک ہے یانہیں؟کیونکہ بہت سارے لوگ اس سے منع کرتے ہیں۔
جواب
شرعی طورپرمردکی شلواریاپینٹ ٹخنوں سے اوپرہی رہنی چاہیے ، چاہے نمازکی حالت ہویانمازکے علاوہ ،ٹخنے چھپانادرست نہیں،حدیث شریف میں اس پر سخت وعید آئی ہے۔نمازکی حالت میں شلواریاپینٹ ٹخنوں سے نیچے ہویہ بدرجہ اولیٰ گناہ اور جرم ہے، نماز کی حالت میں ٹخنے چھپانے کی قباحت اور بڑھ جاتی ہے ،اس لئے نمازکے لئے شلوار کواورپینٹ کوفولڈکرنادرست ہے،فولڈکرنے کی کوئی بھی صورت ہو،البتہ نماز پڑھتے ہوئے دورانِ نماز کپڑوں کو مٹی آلود ہونے سے بچانا ،آستینیں چڑھانا مکروہ ہے ۔ حدیث شریف میں بھی دورانِ نمازا یسا کرنے کی ممانعت ہے ۔