سوال
عشاء کی نماز رات کوکب تک اداکرسکتے ہیں؟
جواب
عشاء کی نمازکاوقت صبح صادق تک رہتاہے،اس دوران کسی بھی وقت اداکرسکتے ہیں ،البتہ عشاء کی نمازاداکرنے میں آدھی رات تک تاخیرکرنامکروہ ہے۔البتہ اگرکوئی عذرہوتوبلاکراہت صبح صادق سے پہلے تک عشاء کی نمازپڑھی جاسکتی ہے۔(فتاویٰ شامی،1/368، ط:ایچ ایم سعید)