سوال
نماز کے دوران سورۂ فاتحہ پڑھ کربھولے سے ہاتھ چھوڑدیے یہ سمجھاکہ رکوع کرناہے پھریادآیاکہ سورت پڑھناباقی ہے ، واپس ہاتھ باندھے سورت پڑھی اورآخرمیں سجدۂ سہوبھی کیا،کیامیری نمازہوگئی؟
جواب
اس سے سجدۂ سہولازم نہیں آتا،تاہم اگرسجدۂ سہوکرلیاتونمازدرست ہے،البتہ اگرکوئی شخص سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد ایک بڑی آیت یاتین چھوٹی آیات کے برابروقت خاموش رہااس کے بعدسورت ملائی تواس پرسجدۂ سہولازم ہے۔(فتاویٰ شامی،باب سجودالسہو،2/93،ط:ایچ ایم سعید)