سوال
چند دن کے بعدمیری آنکھ کاآپریشن ہے،آپریشن کے بعد ایک ہفتہ تک جھکنے سے ڈاکٹر منع کرتے ہیں،مجھے اس صورت میں نمازکیسے پڑھنی چاہیے؟(خالداشرف،کراچی)
جواب
اگرآنکھ کے آپریشن کے بعد رکوع اورسجدہ کرنے سے آنکھوں میں تکلیف ہوتی ہویانقصان کااندیشہ ہوتوایسی صورت میں آپ بیٹھ کرنمازپڑھیں،اوررکوع اورسجدہ سرکے اشارے سے کریں،اورسجدہ کااشارہ کرتے ہوئے سرکورکوع کی بنسبت زیادہ جھکائیں۔ (الفتاویٰ الھندیہ،کتاب الصلوۃ،الباب الرابع عشرفی صلاۃ المریض1/136، ط: رشیدیہ)