تلاوت کے دوران اذان شروع ہوجائے

-->

سوال

میں اپنے گھر میں صبح اذان فجرکے وقت قرآن کریم کی تلاوت کررہاہوتاہوں ،مجھے دوباتیں پوچھنی ہیں،ایک یہ کہ تلاوت کے دوران جب فجرکی اذانیں شروع ہوتی ہیں،کیامیں تلاوت روک کراذان کاجواب دوں یاتلاوت جاری رکھوں؟ (علی محمد،کراچی)

جواب

مسجدسے باہر دورانِ تلاوت اگراذان شروع ہوجائے توتلاوت موقوف کرکے پہلے اذان کاجواب دیناچاہیے۔

(البحرالرائق،باب الاذان،اجابۃ الموذن1/273،ط:دارالمعرفۃ بیروت۔ الفتاوی الھندیہ ،کتاب الصلوۃ، الفصل الثانی فی کلمات الاذان والاقامۃ ، 1/7،ط:رشیدیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں