سوال
نمازجنازہ کی ادائیگی کے موقع پربہت سارے لوگوں دیکھاجاتاہے کہ وہ مسجدکے احاطے سے باہرزمین پرجوتے،چپل پہن کرنمازجنازہ اداکرتے ہیں،کیاجوتوں سمیت نمازجنازہ اداکرنادرست ہے؟
جواب
بہتریہی ہے کہ نمازجنازہ بھی دوسری نمازوں کی طرح جوتے اتارکراداکی جائے،تاہم اگرجس جگہ کھڑے ہوں وہ جگہ اورجوتے دونوں پاک ہوں توجوتوں سمیت بھی نمازجنازہ پڑھ سکتے ہیں۔(احکام میت،ص:376،ط:ادارۃ الفاروق)