ادائے قرض کی دُعا

-->

سوال

مجھ پر قرض بہت ہے ،کوئی دعابتلادیں جس سے یہ پریشانی حل ہو۔

جواب

قرض کی ادائیگی کے لیے اس دُعا کا کثرت سے پڑھنامجرب ہے،”اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ ، وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَنْ مَّنْ سِوَاکَ.”ترجمہ:اے اللہ!حرام سے بچاتے ہوئے تو اپنے حلال کے ذریعہ میری کفایت فرما،اور اپنے حلال کے ذریعہ تو مجھے اپنے غیرسے بے نیازفرمادے۔اِس دعا سے متعلق ترمذی شریف کی روایت میں منقول ہے کہ : ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اپنی مالی مجبوریوں کی شکایت کی ، توحضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا:کیامیں تم کو وہ کلمات نہ بتادوں جومجھے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے تھے،اگربڑے پہاڑ کے برابر بھی تم پرقرض ہوگاتواللہ تعالیٰ ادافرمادیں گے۔ پھرحضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کومذکورہ بالادعا سکھلائی۔ (سنن الترمذی،ابواب الدعوات، 2/196،ط:قدیمی کتب خانہ کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں