برے اثرات سے محفوظ رہنے کا عمل

-->

سوال

مجھے لگتاہے کہ ہمارے گھر پر کسی نے کچھ عمل کروادیاہے،ہم اپنے گھر میں پہلے کی بنسبت فرق محسوس کررہے ہیں ایسی صورت میں ہمیں کیا کرناچاہیے؟

جواب

نمازوں کا اہتمام کریں اور صبح شام چاروں قل (سورہ کافرون،سورہ اخلاص،سورہ فلق اورسورہ ناس) کے پڑھنے کا اہتمام فرمائیں،ان شاء اللہ اثرات خود ختم ہوجائیں گے۔سورہ فلق اور سورہ ناس سے متعلق مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ لکھتے ہیں:”حافظ ابن قیمؒ نے ان دونوں سورتوں کی تفسیر یکجا لکھی ہے ، اس میں فرمایاہے کہ ان دونوں سورتوں کے منافع اور برکات اورسب لوگوں کو ان کی حاجت اور ضرورت ایسی ہے کہ کوئی انسان ان سے مستغنی نہیں ہوسکتا،ان دونوں سورتوں کو سحر اور نظر بد اور تمام آفات جسمانی اور روحانی کے دور کرنے میں تاثیر عظیم ہے ،اور حقیقت کو سمجھاجائے تو انسان کو اس کی ضرورت اپنے سانس اور کھانے پینے اور لباس سب چیزوں سے زیادہ ہے”۔(معارف القرآن ،8/845،ط:مکتبہ معارف القرآن)

اپنا تبصرہ بھیجیں