سوال
چائے گرم ہوتی ہے ،اس لئے اس کو پھونک مار مار کر پیتے ہیں۔ اس میں کراہت تو نہیں؟
جواب
کھانے پینے کی گرم چیزوں پر اُف وغیرہ کی آوازکے ساتھ پھونک مارنامکروہ اورخلافِ ادب ہے۔کچھ انتظارکرلیناچاہیے تاکہ سہولت سے کھایاجاسکے۔فتاویٰ شامی میں ہے:
وعن الثاني أنه لا يكره النفخ في الطعام إلا بما له صوت نحو أف وهو محمل النهي .