سوال
میں نے سناہے کہ جہنم والوں کالباس کالے رنگ کاہوگاکیایہ بات درست ہے؟
جواب
تلاش کے باوجود ایسی کوئی روایت نہیں ملی۔البتہ قرآن مجیدکی سورہئ ابراہیم آیت نمبر50میں ہے دوزخیوں کالباس گندھک ہوگا،جس میں آگ بہت جلد اور تیزی سے اثرکرتی ہے،اورسخت بدبوہوتی ہے۔مفتی محمدشفیع رحمہ اللہ لکھتے ہیں:” اوران (جہنمیوں) کو جو لباس پہنایاجائے گاوہ قطران کاہوگاجس کوتارکول کہاجاتاہے،اوروہ ایک آتش گیرمادہ ہے کہ آگ فوراً پکڑلیتاہے”۔(تفسیرعثمانی ، ص:285،ط:دارالاشاعت-معارف القرآن ،5/275،ط:مکتبہ معارف القرآن )