سوال
تعویذ پہن کربیت الخلاء میں جاسکتے ہیں یانہیں؟
جواب
تعویذ اگر کپڑے یاچمڑے وغیرہ میں لپٹاہواہوتواس کے ساتھ بیت الخلاء جاسکتے ہیں ، البتہ اتارکرجانازیادہ بہترہے۔مفتی اعظم ہندمفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:”تعویذ کے ساتھ جب کہ وہ غلاف میں چھپاہواہوبیت الخلاء میں جانا جائز توہے،مگربہتریہ ہے کہ تعویذ باہررکھ کرجائے”۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح،فصل فی احکام الوضوء، 1/36،ط:المکتبۃ الکبری الأمیریۃ مصر-کفایت المفتی،کتاب الحظروالاباحۃ،9/77،ط:دارالاشاعت کراچی)