سوال
مفتی صاحب !میرے پاس ایک آدمی کی رقم رکھی ہوئی ہے اوروہ رقم اس نے بطور امانت میرے پاس رکھی ہے کیامیں اس رقم کو اپنے کاروبار اور ضرورت میں استعمال کرسکتاہوں،اور جب وہ طلب کرے تو میں اسے لوٹابھی سکتاہوں۔
جواب
امانت کی رقم مالک کی اجازت کے بغیر کاروبار میں لگانایااستعمال کرناجائزنہیں۔جس نے آپ کے پاس امانت رکھوائی ہے آپ ان سے اجازت لے لیں اگروہ اجازت دے دیتے ہیں توآپ اس رقم کو کاروبار اور استعمال میں لگاسکتے ہیں ۔