ایک بالشت سے کم مسواک کا استعمال

-->

سوال

کیا ایک انچ مسواک کااستعمال کرناصحیح ہے یانہیں؟

جواب

مستحب یہ ہے کہ مسواک کی لمبائی ایک بالشت اور چوڑائی ایک چھوٹی انگلی کی موٹائی کے برابر ہو۔ایک بالشت سے کم نیامسواک استعمال کرناخلاف اولی ہے یعنی بہتر نہیں اوراگرمسواک  کرتے کرتے ایک بالشت سے کم ہوجائے اور قابل استعمال ہوتواس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔(فتاوی شامی ،1/114،ط:ایچ ایم سعید)

اپنا تبصرہ بھیجیں