مذی کے اخراج والے شخص کے لیے طہارت کا حکم

-->

سوال

مجھے مذی کے خارج ہونے کا مسئلہ لاحق ہے،اورمیں اپنے کپڑوں کوبچانے کے لیے ٹشوپیپراستعمال کرتاہوں،اورنمازسے پہلے پراناٹشوپیپر نکال لیتاہوں اور دوسرا صاف ٹشو رکھ دیتاہوں ،کیااس صورت میں مجھے شرمگاہ کودھونابھی لازمی ہے؟یاصرف ٹشوپیپرسے خشک کرکے پاک ہوسکتاہوں؟

جواب

اگرٹشوپیپرسے مکمل پاکی حاصل ہوجاتی ہے توٹشوپیپرکااستعمال بھی کافی ہے ،شرمگاہ کادھوناضروری نہیں،البتہ اگرپانی کااستعمال مزیدپاکی کے حصول کے لیے کریں تویہ بھی بہترہے۔اورٹشوتبدیل کردینے سے وضواورنمازدرست ہے۔مولانامحمدیوسف لدھیانوی شہیدرحمہ اللہ ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:”اس کاآسان طریقہ یہ ہے کہ کوئی چیزباندھ لیاکریں ،مثلاً لنگوٹ وغیرہ اوراس پرروئی رکھ لیں،کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے،اس روئی کوبدل لیاکریں”۔(آپ کے مسائل اور ان کاحل،3/124،ط:مکتبہ لدھیانوی کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں