سوال
بعض لوگ گردن کامسح کرتے ہیں اور کچھ منع کرتے ہیں ،کیاگردن کا مسح ہے یانہیں؟
جواب
گردن(گدّی)پر مسح کرنامستحب ہے،اس کاانکار درست نہیں،البتہ گلے(گردن کے اگلے حصہ جسے حلقوم کہتے ہیں)پرمسح کرناسنت سے ثابت نہیں،گلے پرمسح کرنے کوفقہاء نے بدعت لکھاہے۔(فتاویٰ شامی ،کتاب الطھارۃ،مستحبات الوضوء،1/124،ط:ایچ ایم سعید)